Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

سب کا پسندیدہ ڈرامہ "سنو چندہ" رمضان میں ایک بار پھر نشر کیا جائیگا

شائع 20 اپريل 2020 04:31am

اداکارہ اقراء عزیز کا ڈرامہ سیریل "سنو چندہ" ایک بار پھر رمضان میں نشر کیا جائے گا۔

ٹی وی چینل نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ڈرامہ "سنو چندہ" کے نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈرامہ یکم رمضان المبارک سے روزانہ پیش کیا جائے گا۔

سوشل میں پر اس اعلان کے بعد چند صارفین کے مطابق اس سال رمضان ڈرامے کے تیسرے سیزن کے بجائے پہلے اور دوسرے سیزن کو دوبارہ نشر کیا جائے گا، ساتھ چینل کی جانب جاری کردہ پوسٹر میں سیزن 3 کا ذکر نہیں کیا گیا۔

رومانٹک کامیڈی سیریز کی پہلی دونوں سیزنز میں فرحان سعید اور اقراء عزیز نے مرکزی کردار ادا کیے اور دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا گیا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ثمینہ احمد، نادیہ افگن، فرحان علی آغا، نبیل زبیری، مشال خان، عدنان شاہ ٹیپو اور دیگر شامل ہیں۔