Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ،16 افراد گزر گئے

شائع 19 اپريل 2020 05:53pm

 

پاکستان میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ صرف ایک روز میں کورونا وائرس مزید سولہ زندگیاں نگل گیا ہے۔ جبکہ کورونا کا شکار متاثرین کی تعداد آٹھ ہزارکے قریب پہنچ چکی ہے۔

کیسز کی شرح میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر لاہور ہے۔ جہاں اکیس اعشاریہ سینتالیس فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسرے نمبر پر کراچی متاثر ہوا۔ جہاں پندرہ اعشاریہ چھیاسی فیصد کورونا کے کیسز  رہورٹ ہوچکے ہیں۔ جبکہ ملک میں کورونا کے مقامی منتقلی کی شرح تریسٹھ فیصد ہوگئی۔

ملک بھرمیں کوروناسےمزید16 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی منتقلی کی شرح تریسٹھ فیصد ہوگئی۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ  کورونا قہر ڈھا رہا ہے۔ آج بھی 16 اموات ہوئیں۔ متاثرین کی تعداد 8ہزار تک پہنچ گئی ،

معاون خصوصی معید یوسف   نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور  بتایا کہ ملک میں کورونا کے مقامی منتقلی کی شرح تریسٹھ فیصد ہوگئی۔دیگرشہروں میں بھی تباہی برقرار ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے  ساٹھ اموات ہوچکیں۔ سندھ میں جاں بحق افراد کی تعداد اڑتالیس ہوچکی ہے۔ پنجاب میں اب تک 41افرادلقمہ اجل بنےہیں۔ جبکہ بلوچستان میں پانچ زندگیاں ختم ہوئیں۔

گلگت بلتستان 3اور اسلام آباد میں 2 اموات ہوئیں۔ ملک میں کورونا کے47مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں اب تک 98ہزار522ٹیسٹ کئے گئے  جبکہ اب تک 1868 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں 3649 افراد کورونا کا شکار بن چکے ہیں۔ جبکہ سندھ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2355 تک پہنچ چکی ہے۔

خیبرپختونخوا میں 1137، بلوچستان میں 376، گلگت بلتستان میں 257،اسلام آباد171اور آزاد کشمیر میں 48افرادشکارہوچکےہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کےمطابق  پاکستان میں اب تک کورونا کے8 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے۔ جہاں سے 21 اعشاریہ 47 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسرا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر کراچی ہے۔ جہاں پندرہ اعشاریہ 86 فیصد کیسز سامنے آئے ہیں۔