Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں، مراد علی شاہ

شائع 19 اپريل 2020 02:29pm

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے آج سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ آٹھ اموات ہوئی ہیں،جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد چھپن تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ایک سو بیاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم عوام کیلئےمزید آسانیاں کرتے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ    سندھ میں آج سب سے زیادہ 8اموات ہوئیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ  سندھ میں کوروناسےاموات کی تعداد56ہوگئی،  24گھنٹے میں182نئے کیسزرپورٹ ہوئے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ویڈیو پیغام  میں مزید کہا کہ ہم لوگوں کیلئےمزید آسانیاں کرتے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ  آپ سماجی دوری کاضرور خیال رکھیں،  ماسک پہن کرنکلیں،گھرواپسی پرکپڑے تبدیل کریں۔ سندھ میں آج 1520 ٹیسٹ کئےگئے، اور  عمان سے176پاکستان وطن واپس آئے ہیں، جبکہ 170کےنتائج منفی آئے،6کارزلٹ آنا باقی ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ   سندھ میں1043مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،  آئسولیشن سینٹرزمیں 492 مریض زیرعلاج ہیں، جبکہ  مختلف اسپتالوں میں 299 مریض زیرعلاج ہیں،اور   سندھ میں مجموعی طورپر1834مریض زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ   تبلیغی جماعت کے4346کےافرادکاٹیسٹ کیا جاچکاہےاور 494افرادکےکوروناٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔