Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: ریلیف آپریشن میں ٹائیگرز کی شرکت، نیا تنازعہ پیدا ہوگیا

شائع 19 اپريل 2020 02:21pm

سندھ میں ریلیف آپریشن میں ٹائیگر فورس کی شمولیت  ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے نئے تنازعے نے جنم لے لیا۔

سندھ حکومت نے ریلیف آپریشن کے لیے ٹائیگر فورس کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ نے بھی حکم نامہ جاری کیا ہے۔ تاہم صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے ٹائیگر فورس کی مخالفت کردی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ٹائیگر فورس کو ریلیف آپریشن میں شامل نہیں ہونے دیا جاسکتا۔ سندھ حکومت سیاست سے بالاترہوکر راشن تقسیم کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ معلوم نہیں چیف سیکرٹری نے کیسے حکم نامہ جاری کردیا۔

صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ  ٹائیگرفورس ریلیف آپریشن میں شامل نہیں ہوسکتی، سندھ حکومت سیاست سےبالاترہوکرراشن دےرہی ہے۔