Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ 'می ایٹ 20' چھا گیا

شائع 18 اپريل 2020 07:20pm

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر آئے روز کوئی نہ کوئی نیا ٹرینڈ شروع ہوجاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل آپ کو یاد ہوگا کہ ٹین ایئرز چیلنج نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کی تھی اور ہر شخص ہی اپنی 10 سال پرانی تصاویر اپلوڈ کررہا ہے۔

اب ایک نیا ٹرینڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ہر شخص اپنی 20 سال کی عمر میں لی گئی تصویر اپلوڈ کررہا ہے اور 'می ایٹ 20' ہیش ٹیگ کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کی جارہی ہیں۔

ذیل میں کچھ مشہور شخصیات کا 'می ایٹ 20' چیلنج ملاحظہ کریں۔