Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

شین واٹسن نے شعیب ملک کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

شائع 18 اپريل 2020 05:38pm

میلبرن: آسٹریلیا کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے انہیں تمام فارمیٹس کا ورلڈ کلاس پرفارمر قرار دے دیا۔

ایک مداح نے شین واٹسن سے ٹوئٹر پر شعیب ملک سے متعلق اُن کی رائے جاننا چاہی تو انہوں نے پاکستانی آل راؤنڈر کو کسی بھی قسم کی بولنگ اور کسی بھی قسم کی کنڈیشنز میں ایک قابل اعتماد بلے باز قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعیب ملک بولنگ میں بھی کمال مہارت رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔