Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ ماہرہ خان نے بالآخر اپنا جیون ساتھی چُن لیا

شائع 18 اپريل 2020 04:01pm

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا جیون ساتھی چُن لیا ہے تاہم وہ کون ہے کیا کرتا ہے اس حوالے ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں ماہرہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک ایسے شخص کے ساتھ محبت میں مبتلا ہوگئی ہیں جسے ابھی وہ سب سے چھپانا چاہتی ہیں۔

اس انٹرویو کے دوران ثمینہ پیرزادہ نے ماہرہ سے موجودہ حالات اور ان کی نجی زندگی سے متعلق کئی سوالات پوچھے اور اداکارہ نے ان کے جوابات بھی دیئے۔

میزبان نے باتوں باتوں میں ماہرہ خان سے سوال کیا کہ ہر تھوڑے دن بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ ماہرہ شادی کررہی ہیں اور میں حیران ہوجاتی ہوں کہ اتنی قریبی ہونے کے باوجود اُس نے مجھے کیوں نہیں بتایا۔

اس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہردوسرا شخص شادی کررہا ہے لیکن میں ابھی نہیں کررہی۔ پھر میزبان نے سوال کیا کہ ماہرہ کیا آپ کسی کی محبت میں مبتلا ہیں تو انہوں نے شرماتے ہوئے 'ہاں' کہہ دیا۔

پھر ثمینہ پیرزادہ نے سوال کیا کہ کیا میں اس شخص کو جانتی ہوں تو ماہرہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے آپ انہیں جانتی ہوں مگر اُن کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔

اس کے بعد میزبان نے ماہرہ سے کہا کہ کیا آپ اس شخص کا نام بتانا پسند کریں گی تو ماہرہ خان نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وقت نہیں۔ میں وہمی ہوں اور چاہتی ہوں کہ اسے دنیا سے چھپاؤں۔

ماہرہ خان نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیر چکی ہیں اور انہوں نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم 'رئیس' میں کام کیا تھا۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان کی شادی سنہ 2007 میں علی عسکری سے ہوئی تھی لیکن اختلافات کے باعث 2016 میں دونوں علیحدہ ہوگئے تھے، دونوں کا ایک 10 سالہ بیٹا اذلان بھی ہے۔ ذیل میں ماہرہ کی چند خوبصورت تصاویر ملاحظہ کریں۔

Image may contain: 1 personImage may contain: 1 person, standing and outdoorImage may contain: 1 personImage may contain: 1 person, standing and shoesImage may contain: 1 person, smilingImage may contain: 1 personImage may contain: 1 person, smiling