Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایل او سی کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام مسترد

شائع 14 اپريل 2020 06:10pm

پاک فوج نے بھارت کا ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ففٹین کور کے کمانڈر کا بی بی سی کو انٹرویو حقائق کے منافی ہے۔ بھارتی الزام تراشی مقامی مسائل سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت پانچ اگست کے غیرآئینی فیصلے کے بعد کی صورتحال  سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کو مقبوضہ کشمیر میں داخل کرنے کا الزام مضحکہ خیز ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق   بھارتی الزام تراشی مقامی مسائل سےعالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت 5اگست کےغیرآئینی فیصلےکےبعدکی صورتحال  سےعالمی توجہ ہٹاناچاہتاہے۔