Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان اور جرمن چانسلر میں ٹیلی فونک بات چیت

شائع 14 اپريل 2020 04:17pm

ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض میں ریلیف  سے متعلق مطالبے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے ،

بات چیت میں وزیراعظم نے جرمن چانسلر اینگلا مرکل پر زور دیا کہ کورونا کے باعث ایک غیر مثالی معاشی اور صحت کے بحران کا سامنا ہے اور اس سے ترقی پذیر ممالک قرض اور کم مالی وسائل کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں ۔

بات چیت میں عمران خان نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے لوگوں کے پاس سخت متبادل ہیں یا تو وہ کورونا کے باعث موت کا سامنا کریں یا پھر بھوک کا۔

اس موقعے پر وزیراعظم نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ان کو فوری طور پر قرض میں ریلیف بغیر کسی سخت شرائط کے مہیا کی جائیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ جرمنی بھی اس حوالے سے لیڈرشپ کا کردار جی ٹوئنٹی ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس میں ا دا کرے گا۔