پاکستان کے سابق کرکٹر کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے
پشاور: پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے، ان کی عمر 52 برس تھی۔
تفصیلات کے مطابق ظفر سرفراز میں 6 روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور وہپشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ظفر سرفراز نے پشاور کی جانب سے فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لیا، وہ گزشتہ 3 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="und" dir="ltr">Former 1st class cricketer ZAFAR SARFRAZ passes away in PESHAWER, he was sufferings from corona,<br>انا للّٰہ وانا الیہ راجعون <a href="https://t.co/ISTcIRtgVc">pic.twitter.com/ISTcIRtgVc</a></p>— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) <a href="https://twitter.com/Shoaib_Jatt/status/1249735170728525824?ref_src=twsrc%5Etfw">April 13, 2020</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>
ظفر سرفراز نیشنل بینک میں کیشیئر تھے ان کے قریبی لوگوں کا ماننا ہے کہ کیش گنتی کے دوران نوٹوں سے انہیں وائرس لگا تھا جس کے باعث اسپتال میں جانبر نہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک عالمی وباء کورونا وائرس سے 5496 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 93 افراد موت کی نیند سوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 1097 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
Comments are closed on this story.