Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احساس پروگرام سے متعلق ثانیہ نشتر کی بریفنگ

شائع 12 اپريل 2020 02:32pm

معاون خصوصی ثانیہ نشتر کہتی ہیں احساس پروگرام پر رجسٹر ہونے کے لیے میسج ایک بار کریں، بار بار نہ کریں۔

احساس ایمرجنسی کارڈ کے حوالے سے ثانیہ نشتر نے بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہ  یہ پروگرام صرف دیہاڑی دار لوگوں کے لیے ہے۔ صاحب حیثیت افراد میسج کر کے ان کا حق نہ ماریں۔

ان کا کہنا تھا کہ  دوسروں کا حق مار کر اپنے لیے گناہوں کے انبار نہ لگائیں۔ اب تک سترہ لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوچکے ہیں۔