Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کورونا کا شکار

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2020 03:42am

کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو حفاظتی کٹس کی فراہمی میں ناکامی کے نتائج سامنے آنے لگے۔ کراچی کے سول اسپتال اور ملتان کے نشتر اسپتال میں بارہ ڈاکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

کراچی میں کورونا تیزی سے پھیلنےلگا،سول اسپتال کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت پانچ افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔

کراچی کے سول اسپتال کےایک ڈاکٹر،4 پیرامیڈیکس کورونا کا شکار ہوگئے،  سرجیکل وارڈ4کےایک ڈاکٹر،4پیرامیڈیکس میں وائرس مثبت آیا۔ ایم ایس سول اسپتال کے مطابق ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے۔

 تاہم اب وارڈ سرجیکل4کےتمام اسٹاف کوٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

دوسری جانب نشتر اسپتال ملتان کے بارہ ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

گزشتہ روز عملے کے سو سے زائد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو آئیسولیشن میں ڈال دیا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کو ساٹھ افراد کی رپورٹ مل گئی، رپورٹ کے مطابق چھہ دیگر افراد بھی وائرس کا شکار ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ نے تین مریضوں کے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔