Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، قیمت آسمان پر پہنچ گئی

شائع 10 اپريل 2020 04:38pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے قیمت 97 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 97 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 83 ہزار 848 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 35 ڈالر کے اضافے سے 1687 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

-8 اپریل 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے قیمت 96 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 96 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 82 ہزار 990 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 4 ڈالر کی کمی سے 1652 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

-7 اپریل 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت 97 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 342 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 97 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 83 ہزار 162 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 1656 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔