Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا بھر میں بدترین معاشی بدحالی کا امکان

شائع 10 اپريل 2020 02:33pm
فائل فوٹو

آئی ایم ایف کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ’گریٹ ڈپریشن‘ کےدور کےبعد بدترین معاشی بدحالی آسکتی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے،آئی ایم ایف  کی سربراہ کرسٹیلینا جارجیوا نے خبردار کیا کہ کورونا کےباعث بدترین کساد بازارہوسکتی ہے۔

کرسٹیلینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ  مختلف ممالک میں شرح نمو تیزی سےمنفی ہوجائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس بہت سےممالک میں آمدن میں کمی ہوگی۔ اگروائرس رواں سال کےاختتام تک ختم ہونا شروع ہو جائے توجزوی طور پر آئندہ سال  بہتری کی امید ہے ۔

’ان کا کہنا تھا کہ گریٹ ڈپریشن‘ کےدور کےبعد بدترین معاشی بدحالی آسکتی ہے۔