Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مزید 86 افراد میں کورونا کی تصدیق

شائع 10 اپريل 2020 02:30pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں مزید چھیاسی افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، مریضوں کی کل تعداد بارہ سو چودہ ہوگئی۔

انھوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سید مہدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا، انھوں نے وائرس کو شکست دے دی تھی،

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مزید86افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اور اب  مریضوں کی کل تعداد1214ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  اب تک 358 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، اور  گزشتہ24گھنٹے میں ایک موت ہوئی۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ   سندھ میں جاں بحق افراد کی تعداد 22ہوگئی، ان کا کہنا تھا کہ مہدی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، مہدی شاہ نے مرض کو شکست دی۔