Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آغا خان یونیورسٹی نے'کورونا چیک' ایپ لانچ کردی

شائع 10 اپريل 2020 12:29pm
سائنس

عالمی وباء کورونا وائرس نے اس وقت دنیا بھر میں خوف پھیلایا ہوا ہے جس کی وجہ سے اگر کسی شخص کو معمولی فلو یا بخار بھی ہوتا ہے تو وہ شکوک و شبہات میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ ایسے میں آغا خان یونیورسٹی نے ایک 'کورونا چیک' نامی ایپ لانچ کی ہے جس کی مدد سے گھر بیٹھے کورونا وائرس کی علامات کو جانچا جاسکتا ہے۔

آغا خان یونیورسٹی کے مطابق اس ایپ میں آرٹیفیشل انٹلیجنس سے لیس  انٹراایکٹو چیٹ بوٹ شامل ہے جو صارفین کو کورونا کی علامات سمجھنے اور متاثر ہونے کی صورت میں بروقت ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ فراہم کرے گا۔

اس ایپ کی ازخود تشخیص کا آلہ صارف سے اس کی ٹریول ہسٹری، علامات اور ممکنہ طور پر کسی کورونا کے مریض سے رابطے کے حوالے سے سوالات کرے گا اور اس کے ساتھ ہی روزانہ کی بنیاد پر صارف کو آگاہی بھی فراہم ہوگی۔

A screenshot of the questions asked by the CoronaCheck app.Example of questions asked by the app to assess symptoms.

کورونا چیک ایپ میں یہ سہولت بھی دستیاب ہے کہ صارفین اپنے سوالات کے جوابات اردو میں بھی سن سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ان سے معلومات دریافت کرنے کے بعد ایپ مشورہ دے گی کہ انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے یا گھر بیٹھے ہی احیتاط اپنانی چاہیئے۔

Scenario in which after the questions, the app tells the user he or she does not need to be tested.Scenario in which based on the answers of the user, the app recommends immediate medical help.

اس ایپ میں کوویڈ نائنٹین سے متعلق آگاہی، ہسپتالوں کیلئے ایمرجنسی نمبرز، ایمبولنس سروسز اور قومی ہیلپ لائن سے متعلق معلومات بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس عالمی وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے دنیا کے دیگر ممالک بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔ جرمنی میں پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے اسمارٹ واچ ایپ متعارف کروائی گئی ہے جبکہ فرانس کی حکومت بھی ایک اسمارٹ فون ایپ پر کام کررہی ہے جو صارفین کو متنبہ کرے گی اگر وہ کسی کورونا وائرس کے مریض کے ساتھ رابطے میں آئیں گے۔

اینڈرائیڈ صارفین اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں اور آئی او ایس صارفین یہاں کلک کریں۔