Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

حریم شاہ کو امریکی صدر کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش مہنگی پڑگئی

شائع 09 اپريل 2020 06:44pm

پاکستان کی معروف اور متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش مہنگی پڑگئی، انہیں سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ دنوں حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے امریکی صدر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہیلو ڈونلڈ ٹرمپ، میں ایک ٹک ٹاک اسٹار ہوں اور میرا تعلق پاکستان سے ہے۔ کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں'۔

حریم شاہ کی اس ٹویٹ کے منظرعام پر آتے ہی صارفین نے اُن کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا اور کئی صارفین نازیبا جملوں کا استعمال بھی کرنے لگے۔ ذیل میں کچھ صارفین کے ٹویٹس ملاحظہ کریں۔