Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ہماری ٹیسٹ ٹیم کا اچھا کمبی نیشن بن گیا ہے، ٹیسٹ کپتان اظہر علی

اپ ڈیٹ 09 اپريل 2020 01:28pm
فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم کا اچھا کمبی نیشن بن گیا ہے، آسٹریلیا میں شکست کے بعد ہماری ٹیم ردھم میں آگئی ہے۔

ٹیسٹ  کپتان اظہر علی نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک پلان کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا لے کرگئے، نوجوان کھلاڑیوں نے اچھاپرفارم کرنا شروع کردیا ہے اور اس وقت ہمارا ٹیم کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے۔

Naseem Shah's pace, composure earns him skipper Azhar Ali's nod

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال بہت مشکل ہے، دعا گو ہوں کہ جلد سے جلد اس صورتحال سے باہر نکلیں اور معاملات درست ہوں۔

ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ طویل وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگی، ہم اپنے طور پر کوشش کررہے ہیں کہ خود کو فٹ اور متحرک رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ واپسی کے لئے ہم کوشش کریں گے کہ کچھ پریکٹس میچز ہوجائیں، ہمیں معلوم نہیں کہ یہ وقفہ کتنا طویل ہوگا۔

انہوں نے کہا پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ جون تک وہ معاشی معاملات کو اسی طرح رکھیں گے، معاشی صورت حال کو دیکھ کر پی سی بی جو بہترین فیصلہ کرے گا اس کو قبول کیا جائے گا۔

اظہر نے کہا کہ اس وقت ساری دنیا مشکل صورتحال کا شکار ہے، اس صورتحال میں سب لوگ ہی متاثر ہو رہے ہیں۔

Why were Wahab Riaz, Mohammad Amir included in Pakistan's World ...

انہوں نے محمد عامر اور وہاب ریاض کے جانے کے بعد آسٹریلیا میں مشکلات پیش آنے کا اعتراف کیا اور کہ کہ شاہین شاہ آفریدی، محمدعباس اور نسیم شاہ نے عمدہ کارکردگی دکھاکر خود کو منوایا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ کے اعلان پر ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو لنک ٹیسٹ کا مرحلہ مشکل ہوگا، اس فٹنس ٹیسٹ کو لے کر کھلاڑی پرجوش ہیں اور اس  ٹیسٹ سے ہمیں خود کو متحرک رکھنے کے لئے اہم موقع ہے۔

Pakistan vs Sri Lanka: First-Ever Test Match At Home For Entire ...

اظہر علی نے کہا کہ اس وقت ہماری ٹیسٹ ٹیم کا اچھا کمبی نیشن بن گیا ہے، جو اہداف سیٹ کئے تھے ان کو حاصل کرنے کی طرف جارہے ہیں۔ کوشش ہے کہ ٹیسٹ  ٹیم کی  سلیکشن میں تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے عوام سے لاک ڈاؤن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ لاک ڈاؤن ہماری بہتری کے لئے ہے اور ہمیں اس پر عمل کرنا ہے۔

Saj Sadiq on Twitter: "Fawad Alam's first-class record after being ...

نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک نیا تجربہ تھا اور اس کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں، پی سی بی بھی ادارہ جاتی کرکٹ کو دوبارہ شروع کرنے پر غور کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کمنٹری کا تجربہ بہت اچھا رہا، بہت سے لوگوں کو ملنے کا موقع ملا اور کافی کچھ سیکھا ہے۔

Azhar Ali on Twitter: "A surprise commentary debut today on World ...

انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے میرا مؤقف جو پہلے تھا وہی اب ہے۔

ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ٹیسٹ فارمیٹ کے لئے کھلاڑی کی صلاحیت کوجانچنا مشکل ہوتا ہے۔