Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

شائع 08 اپريل 2020 01:47pm

قومی کرکٹرز کو متحرک رکھنے کیلئے پی سی بی نے قومی اور صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا، قومی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے ٹیسٹ 20 اپریل سے ہوں گے۔

کورونا وائرس کے باعث قومی اورصوبائی کرکٹرز گھروں تک محدود ہیں تو پی سی بی نے کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ قومی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 20 اپریل سے ہوں گے۔

چیف سلیکٹراور ہیڈکوچ مصباح الحق کی طرف سے تمام کھلاڑیوں کو واٹس ایپ کے ذریعے پلان بھیج دیا گیا، یویو ٹیسٹ  کا معیار 18 رکھا گیا ہے۔

لانگ رننگ، جم اور اسکن فولڈ کو فزیکل فٹنس ٹیسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے، فزیکل فٹنس ٹیسٹ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں۔ جون کے پہلے ہفتے میں کھلاڑیوں کے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔