Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈکپ 2019 کی فاتح انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر جوز بٹلر کی شرٹ نیلام

شائع 08 اپريل 2020 12:56pm

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی فاتح انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرجوز بٹلر کی شرٹ نیلام ہوگئی، جوز بٹلر نے اپنی ورلڈ کپ فائنل کی شرٹ آن لائن 65 ہزار ایک سو پاؤنڈز (ایک کروڑ 35 لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام کی۔

نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قائم چیرٹی فنڈ میں دی جائے گی، شرٹ پر ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والےانگلینڈ کے تمام کھلاڑیوں کے دستخط ہیں۔