Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بریڈ ہوگ کی آل ٹائم الیون میں 2 پاکستانی لیجنڈز بھی شامل

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2020 07:22pm

آسٹریلیا کے سابق لیفٹ آرم اسپنر بریڈ ہوگ نے اپنی آل ٹائم الیون کا اعلان کردیا ہے جس میں 2 پاکستانی لیجنڈز ورلڈکپ وننگ کپتان عمران خان اور سابق کپتان جاوید میانداد شامل ہیں۔

The curious case of the Imran-Miandad nexus - Pakistan - DAWN.COM

تفصیلات کے مطابق 49 سالہ بریڈ ہوگ کے ایک مداح نے ٹوئٹر پر ان سے اپنی آل ٹائم ٹیسٹ الیون سے متعلق پوچھا جس پر انہوں نے اپنی آل ٹائم الیون کے نام بتائے۔

ان کی آل ٹائم الیون میں ویسٹ انڈیز کے 4، پاکستان، بھارت اور انگلینڈ کے 2، 2 جبکہ آسٹریلیا کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: آسٹریلوی آل راؤنڈر نے عماد وسیم کو پانڈیا سے بہتر آل راؤنڈر قرار دے دیا

بریڈ ہوگ کی آل ٹائم الیون میں جاوید میانداد، سنیل گواسکر، سر ویوین رچرڈز، برائن لارا، سچن ٹنڈولکر، ڈیوڈ گوور، جیک رسل، عمران خان، جوئل گارنر، مالکوم مارشل اور شین وارن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بریڈ ہوگ نے کینگروز کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 ٹیسٹ، 124 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس میں بالترتیب 186، 812 اور 54 رنز اسکور کئے۔ اس کے علاوہ لیفٹ آرم چائنا مین نے ٹیسٹ میں 17، ون ڈے میں 157 اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7 شکار بھی کئے۔