Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا ، دنیا بھر میں اموات 73 ہزار سے تجاوز کرگئیں

شائع 06 اپريل 2020 07:19pm

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچادی، اموات کی تعداد تہتر ہزارآٹھ سو سے بھی تجاوز کرگئی۔

امریکا میں مزید آٹھ سو چوراسی افراد ہلاک، مرنے والوں کی تعداد دس ہزارچارسو نوے ہوگئی۔

تین لاکھ چھپن ہزار سے زائد افراد متاثر، چوبیس گھنٹوں میں بیس ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے، یورپ میں حالات بدستور تشویشناک، اسپین میں مزید پانچ سو اٹھائیس ہلاکتیں، تعداد تیرہ ہزار ایک سو انہتر تک پہنچ گئی۔

چوبیس گھنٹوں میں اٹلی میں بھی مزید چھ سو چھتیس لوگ جان سے گئے، ہلاکتیں سولہ ہزار پانچ سو سے زائد ہوگئی۔

فرانس میں بھی مزید آٹھ سو تینتیس ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہزار نو سو گیارہ تک جاپہنچی، بیلجیئم میں ایک سو پچیاسی، ہالینڈ میں ایک سو ایک ہلاکتیں، برطانیہ میں بھی ایک ہی دن میں مزید چار سو انتالیس افراد مارے گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد پانچ ہزار تین سو تہتر ہوگئی۔

 چوبیس گھنٹوں میں ایران میں مزید ایک سو چھتیس اموات، انڈونیشیا میں گیارہ اور سعودی عرب میں چار اموات ہوگئیں،

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے تیرہ لاکھ انتیس ہزار آٹھ سو سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔