Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس: کھیلوں کے مقابلے منسوخ، ورچوئل ایونٹس میں تبدیل

اپ ڈیٹ 06 اپريل 2020 12:42pm

کورونا وائرس کے باعث مختلف کھیلوں کے مقابلے منسوخ کرکے ورچوئل ایونٹس میں تبدیل کردیا گیا، فینز کے بائیکاٹ کے باوجود بیلاروس میں فٹبال میچز جاری، تاجکستان میں بھی فٹبال سیزن کا آغاز ہوگیا۔

کورونا کے باعث ویتنام گراں پری منسوخ ہونے کے بعد ورچوئل ایونٹ کا انعقاد کردیا گیا۔ فراری کے ڈرائیور چارلس لیک لرک نے ای اسپورٹس کا شاندار ڈیبیو کرتے ہوئے میدان مار لیا۔

انگلینڈ کے ورلڈ کپ وننگ کرکٹر بین اسٹوکس نے بھی ریس میں حصہ لیا، 29 لیپس پر مشتمل ریس میں 20 ڈرائیورز شریک ہوئے۔

بیلجئیم کی مشہور سائیکل ریس ٹور آف فلینڈرز کو بھی ورچوئل میں تبدیل کردیا گیا، 12 سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔ گریگ وین ایورمیٹ نے 32 کلومیٹر پرمشتمل ریس اپنے نام کی۔

کورونا کے باعث پورے یورپ میں فٹبال لیگز ملتوی کردی گئیں تاہم بیلاروس میں مقابلے جاری ہیں۔ فینز کی بڑی تعداد نے کورونا کے خدشات کے پیش نظر میچز کا بائیکاٹ کردیا۔

تاجکستان میں بھی فٹبال سیزن کا آغاز ہوگیا تاہم میچز شائقین کے بغیر کروائے جارہے ہیں۔