Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'فرانزک رپورٹ کی آڑ میں پیاروں کو بچالیا جائیگا'

اپ ڈیٹ 06 اپريل 2020 06:42am

کراچی: ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ فرانزک رپورٹ کی آڑ میں عمران خان کے پیاروں کو بچایا لیا جائیگا۔

سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی اور آٹے کے اسکینڈل میں ملوث بے نقاب ہو چکے اب کس بات کا انتظار ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان صاحب اب تک ملوث افراد جیل میں ہونے چاہئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فرانزک رپورٹس کی آڑ میں اپنے جانشین اور نائب کو بچانے کی کوشش ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے سوال کیا کہ کیا آصف زرداری اور نواز شریف کی گرفتاری کے وقت فرانزک رپورٹ کا انتظار کیا گیا تھا؟