Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس: خلائی مخلوق کا گھروں میں رہنے کا حکم

اپ ڈیٹ 06 اپريل 2020 05:10am
File Photo

 

ہالی وُڈ پروگرام "ڈاکٹر ہو" کی ڈیلک  نامی خلائی مخلوق نے کورونا کی وجہ سے گھر میں رہنے کا مشورہ دے دیا ۔

ڈاکٹر ہو میں دکھائی جانے والی خلائی مخلوق ڈیلک نے برطانوی شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں خلائی مخلوق ڈیلک کو برطانوی شہر سان فورڈ کی سڑکوں پر گشت کرتے دیکھا گیا، جو شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے رہا ہے۔

یاد رہے ڈیلک کے ذریعے اس پیغام کو  لوگوں تک پہنچانا ہے کے کورونا وائرس جیسی وبا سے خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوط رکھنے کیلئے گھروں میں ہی رہیں اور باہر نہ جائیں۔

واضح رہے کہ بہت سے لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں حیرت کا مظاہرہ کیا وہیں بہت سے صارفین نے ڈیلک کو اپنے علاقوں کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دے ڈالی ہے۔