Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپ نے کِٹ کیوں نہیں پہنی؟ معاون خصوصی کا سوال، ہسپتال کی ورکر نے لاجواب کردیا

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2020 08:34am

لاہور: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے جناح ہسپتال لاہور کے دورے کے دوران خاتون ورکر کے سیفٹی کٹ نہ پہننے کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے پوچھا کہ آپ نے کٹ کیوں نہیں پہنی ہوئی؟

اس پر خاتون ورکر نے کہا کہ مجھے نہیں دیا گیا اور کہا گیا کہ میڈم کیلئے ہے، جبکہ ڈیوٹی ڈاکٹر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ وارڈ میں صرف آپ ہی جائیں گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا، فردوس عاشق اعوان نے اپ گریڈ کی گئی بائیو سیفٹی لیب تھری کا دورہ کیا، جہاں انہیں کورونا وائرس کے ٹیسٹ اور علاج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

معاون خصوصی نے آئیسولیشن وارڈ میں زیرعلاج 18 مریضوں کی دیکھ بھال کا بھی جائزہ لیا۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وارڈ کے باہر ایک خاتون کی سیفٹی کٹ نہ پہننے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آپ نے کٹ کیوں نہیں پہنی ہوئی؟

خاتون ورکر نے معاون خصوصی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں دیا گیا اور کہا گیا کہ میڈم کیلئے ہے، جبکہ ڈیوٹی ڈاکٹر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ وارڈ میں صرف آپ ہی جائیں گی۔