Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں اذان، مداحوں پر سحر طاری

شائع 04 اپريل 2020 04:08pm

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنی خوبصورت آواز میں اذان دے کر سننے والوں پر سحر طاری کردیا، اذان کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہوگئی۔

اس سے قبل عاطف اسلم 'تاجدارِ حرم' قوالی اور 'وہی خدا ہے' حمد میں اپنی آواز کا جادو جگا کر مداحوں سے خوب پذیرائی حاصل کرچکے ہیں۔

اذان کی اس ویڈیو میں خانہ کعبہ، گنبد خضریٰ اور قرآن حکیم سمیت انتہائی خوبصورت مناظر کو دکھایا گیا ہے، ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔