Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : کورونا سے بچاو، جراثیم کش اسپرے مہم

شائع 04 اپريل 2020 02:07pm

کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بلدیاتی اداروں کی جراثیم کش اسپرے مہم جاری ہے، شہریوں میں سینیٹائزر اور راشن بھی  تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

بلدیہ ضلع شرقی کی مختلف آبادیوں میں جراثیم کش ادویات، سینیٹائزرکی تقسیم کی اور فیومیگیشن ٹیموں کے ہمراہ ٹینکر باؤزر کے ذریعے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

جراثیم کش ادویات، سینیٹائزر اور مستحقین می  راشن تقسیم بھی جاری ہے،بلدیاتی نمائندے شہریوں کو آگہی فراہم کررہے ہیں۔

حکومت سندھ کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں قائم کئے گئے ایمرجنسی اسپتال کے علاوہ مساجد، پولیس اسٹیشنز  میں بھی جراثیم کش ادویات کا اسپرے کے ذریعے کرونا پھیلاو  کے خدشے کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔