Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کب کروائیں گے، وسیم خان نے بتادیا

شائع 04 اپريل 2020 12:46pm

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان پی ایس ایل فائیو کا ناک آؤٹ مرحلہ رواں برس کرانے کیلئے پرامید ہیں، کہتے ہیں کہ ملتان سلطانز کو ٹائٹل دینے سے مزا نہیں آئے گا۔ 2022 سے نئی ٹیمیں بھی شامل کریں گے۔

پاکستان سپرلیگ فائیو ختم نہیں کررہے، پی سی بی نے دو ٹوک موقف دے دیا۔ وسیم خان ناک آؤٹ مرحلے کے انعقاد کیلئے پرامید ہیں۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے ایک غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ ملتان سلطانز کو ٹائٹل دینے میں مزہ نہیں آئے گا۔ رواں برس نومبر میں میچز کروائیں گے۔

وسیم خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگلے سال دیگر شہروں میں بھی میچز کرائیں گے جبکہ 2022 سے نئی ٹیمیں لیگ کا حصہ بنیں گی۔

وسیم خان کے مطابق سیزن فائیو کا ناک آؤٹ مرحلہ ملتوی کرنے کے باوجود ایونٹ انتہائی کامیاب رہا۔