Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمگیر ویلفئیر ٹرسٹ۔۔۔ کورونا وائرس کے بحران میں امید کی ایک کرن

اپ ڈیٹ 04 اپريل 2020 04:13pm

عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے جوائنٹ سیکریٹری (جنرل) اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ شکیل دہلوی کا کہنا یے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جب پوری دنیا کورونا وائرس جیسے وبائی مرض سے نبرد آزما ہے ،ہم سب کو متحد ہو کر اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی اور معاشرے کا مراعات یافتہ طبقہ ہونے کی حیثیت سے اپنے ضرورت مند ہم وطنوں کی دادرسی کرنا ہوگی۔ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ دن رات ان ضرورت مندوں کی خدمت کے لئے کوشاں ہے جن کی نگاہیں مدد کے لئے ہماری جانب دیکھ رہی ہیں۔ایک منظم طریقہ کار کے تحت ٹرسٹ غرباءمیں نہ صرف تیار کھانا تقسیم کررہا ہے بلکہ اس سلسلے میں ہمارے کراچی اور اسلام آباد کے دفاتر شب و روزمخیر حضرات کی خدمت کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔

ٹرسٹ کورونا وائرس لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنے کے لئے حکومت سندھ کے ساتھ ملکربھرپور کام کر رہا ہے۔عالمگیر ویلفئیر ٹرسٹ نہ صرف روزانہ کی بنیاد پر غریب خاندانوں میں پکا ہوا کھانا بانٹ رہاہے بلکہ ان کی راشن کی ضروریات کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس کیا ہے؟

-COVID-19کو عام طور پر کورونا وائرس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ ایک قابل ترسیل بیماری ہے۔ یہ بیماری مریض میں سانس کے متعدی اور جان لیوا مسائل پیدا کرتی ہے مگر خوش آئند امر یہ ہے کہ یہ قابل علاج بھی ہے۔ ڈبلیو ایچ اوکے مطابق ایسے افراد جو قلبی امراض ،پھیپڑوں کے امراض ، ذیابیطس کے یا کینسر کے مرض کا شکار ہیں مریض وہ اس بیماری کا زیادہ شکار ہیں ان کواس بیماری سے زیادہ خطرہ ہے۔بدقسمتی سے ابھی تک کورونا وائرس کے لئے کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ اس بیماری سے محفوظ رہنے کا واحد قابل عمل حل معاشرتی طور پر ایک دوسرے سے دور ہو جانا ہے تاکہ وائرس کے تسلسل کو توڑا جا سکے۔ ماہرین کے مشورے کے مطابق صابن سے باقاعدگی سے ہاتھ دھونے سے اور سینی ٹائزر کے باقاعدہ استعمال سے ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کر کے وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

اس وائرس کی علامات 14دنوں کے اندر ظاہر ہوتی ہیں۔ تاہم ، جب آپ کو سردییا فلو ہے تو اس کی براہ راست تشخیص نہیں کی جاسکتی ہے۔ اس کی تشخیص صرف لیبارٹری ٹیسٹ سے ہی ممکن ہے۔

وائرس سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات

اب ہر کوئییہ جانتا ہے کہ ہر ایک کو جراثیم سے بچنے کے لیئے اپنے ہاتھ بار بار دھونے چاہیئں ، ہاتھ ملانے سے بچنا چاہئے ، اور سینی ٹائزر کو ہاتھوں پر ملنا چاہئے۔

ڈبلیو ایچ او نے لوگوں کو 3 فٹ یا 1 میٹر تک معاشرتی دوری قائم رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔زیادہ افراد والے مقامات مثلاً بازاروغیرہ میں جاتے وقت بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ دوسرے شخص سے 6 فٹ دور کھڑے ہیں۔ اگر کسی کو چھینکیا کھانسی آ رہی ہو تو اسے چاہیئے کہ وہ اپنے منہ یا ناک کو ڈھانپ لے۔ جب کوئی چھینک رہا ہو یا کھانس رہا ہو تو احتیاطً 1میٹر کے فاصلے کو سختی سے قائم رکھنے کا مشورہ ہے۔اسکے علاوہ چونکہ ہاتھ کسی بھی سطح سے وائرس کے جراثیم اٹھا سکتے ہیں اور جسم میں داخل ہوکر آپکو بیمار کر سکتے ہیںاس وجہ سے آنکھوں،منہ ا ور ناک کو بھی نہ چھونے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہیہ وائرس کے لیئے بہت سہل راستہ ہیں۔

اگر آپ بیمار محسوس کر رہے ہیں جیسا کہ بخار ، کھانسی ، فلو ، سانس لینے کا مسئلہ، تو گھر پر ہی رہیں اور لوگوں سے ملنے سے گریز کریں۔ حفظ ماتقدم کے طور پر محکمہ صحت کے حکام کو مطلع کریں تاکہ اگر ضروری ہو تو آپ کو اگلا قدم تجویز کیا جا سکے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایک اور اہم حفاظتی تدبیر جو لوگوں کو اپنا لینی چاہیے وہ یہ ہے کہ اگر انہوں نے گذشتہ 14 دنوں میںاس وائرس سے متاثرہ علاقوں کاسفر کیا ہے توانہیں خود کو الگ تھلگ رکھنا چاہیئے۔ یہ جاننے کے لیئے کہ آیا آپ میں علامات ہیںیا نہیں کم از کم 14 دن کا قرنطین تجویز کیا گیا ہے۔

اس خطرناک صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے سے آپ نہ صرف خود کو بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ کر سکتے۔ آپ یہ مندرجہ ذیل طریقے سے کر سکتے ہیں:

معاشرتی دوری سے (گھرمیں رہیں محفوظ رہیں)

ماسک پہن کر

ہاتھ دھوکر

کوئی قریبی رابطہ نہ کر کے

آپ ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں ہماری مدد کس طرح کرسکتے ہیں؟

عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کمیونٹی کی مدد کرنے اور امدادی خدمات پیش کرکے حکومت کی مدد کے لئے پوری کوشش کر رہا ہے۔

زکوٰتہ ، صداقات ، خیرت کی شکل میں عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کو زیادہ سے زیادہ عطیات دیں۔ جس سے ہمیں سفید پوش خاندانوں کی روز مرہ کی ضروریات کی بروقت دستیابی اور فراہمی میں سہولت ملے گی اور انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔ آپ رمضان کت مقدس مہینے کا انتظار کیئے بغیر آج بھی اپنی زکوتہ نکال سکتے ہیں۔ اسکا مقصد یقینی طور پر ویسا ہی پورا ہو گا۔ یہی زکوتہ کی ادایئگی کا درست وقت ہے کیونکہ دین اور انسانیت کا فی الحال یہی تقاضا ہے۔

یا آن لائن فنڈز کیلئےپر رابطہ کریں 111-153-153عطیات کیلئے کسی بھی وقت

وزٹ کیجئے۔www.alamgirwelfaretrust.com.pk