Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

شائع 04 اپريل 2020 05:14am
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔ وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔

وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے موقع پر گورنر ہاؤس پنجاب میں تقريب ميں شرکت کريں گے۔ تقریب کے دوران مخیر حضرات وزیراعظم ریلیف فنڈ کیلئے عطیات کا بھی اعلان کریں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور وزیراعظم کو غریب خاندانوں کیلئے راشن کی فراہمی کیلئے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

گورنر پنجاب نے اب تک مخیر حضرات کے تعاون سے ایک لاکھ غریب خاندانوں کیلئے راشن کا انتظام کیا ہے۔ وزیراعظم عمران سے وزیراعلیٰ اور گورنر سمیت اہم شخصیات کی شیڈول میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا پاکستان میں منظر عام پر آنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ لاہور ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی پنجاب کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔