Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام لاک ڈاؤن سے متعلق حکومتی ہدایات پر عمل کرے، مولانا طارق جمیل

شائع 02 اپريل 2020 03:45pm

پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام لاک ڈاؤن سے متعلق حکومتی ہدایات پر عمل کرے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں تبلیغی بھائیوں سے بھی لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت جو ہمارے دوست تبلیغ میں ہیں اور مراکز میں ٹھہرے ہوئے ہیں وہ مکمل تعاون کریں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت ہنگامی صورتحال ہے اور پوری دنیا اس وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ ہمیں اس وائرس کے پھیلنے کا ذریعہ نہیں بننا چاہیئے بلکہ تعاون کرنا چاہیئے۔

مولانا نے مزید کہا کہ اللہ نے قرآن میں حکم دیا ہے کہ اللہ عزوجل، اس کے رسول ﷺ اور حکومت کرنے والوں کی اطاعت کی جائے۔

انہوں نے مزید کیا کہا ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔