Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: کورونا متاثر ایک اور شخص جان سے گیا

شائع 02 اپريل 2020 02:19pm

سندھ میں کورونا وائرس سےمتاثرایک اورشخص جان کی بازی ہارگیا۔

وزیر  صحت سندھ عذرا پیچوہوکےمطابق جاں بحق چھیاسٹھ سالہ شخص ٹنڈو محمد خان کا رہائشی تھا ۔ جسے اٹھائیس مارچ کواسپتال لایا گیا تھا۔سندھ میں وائرس سے مجموعی اموات دس ہوگئیں ۔جن میں سے نوکا تعلق کراچی اورایک  حیدرآباد سےہے

وزیرِصحت سندھ کے مطابق کراچی میں مزید سترہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جس کے بعد  تعداد دو سوپچاسی ہوگئی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد سات سو تینتالیس  تک پہنچ گئی۔