Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام بجلی اور گیس کا بل تین ماہ میں ادا کریں، حفیظ شیخ

شائع 02 اپريل 2020 02:16pm

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ عوام کو بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ بل تین ماہ میں ادا کیے جاسکتے ہیں،

ٹیکس ریفنڈ کی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ تمام فوڈ پراڈکٹس سے ڈیوٹیز ختم کردی گئی ہیں۔

حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ   چار مختلف طریقوں سے سو ارب روپے ریفنڈ کئے جا رہے ہیں، دو سو ارب روپے کی گندم بھی خرید رہے ہیں، چھوٹے کارخانوں کیلئے بھی سو  ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ 200ارب روپےکی گندم خریدی جارہی ہے۔