Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

طبی عملے کیلئے اضافی ایک ماہ کی تنخواہ کی منظوری

شائع 02 اپريل 2020 02:13pm
فائل فوٹو

وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے اسلام آباد میں جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں  وزیر اعظم نے کہا درست اور حقائق پر مبنی ڈیٹا کی دستیابی نہایت اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان میں حالات دنیا سے مختلف ہیں۔ ہمارا مقابلہ کورونا کے ساتھ ساتھ غربت اور بے روزگاری سے بھی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہرفیصلہ زمینی حقائق کو مدنظررکھتے ہوئے کیا جائے گا۔