Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد1914 ہے، ظفر مرزا

شائع 31 مارچ 2020 04:38pm

پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں دوسوچالیس نئے کیس سامنے آگئے۔ یہ اب تک ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ ملک میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد ایک ہزار نوسو چودہ ہوگئی۔

معاون خصوصی ظفر مرزا کے مطابق ملک میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد پندرہ ہزار سات سو نو ہوچکی ہے۔ اس وقت ملک میں ایک ہزار نو سو چودہ افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جن میں سے بارہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور وہ وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ملک میں اب تک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چھبیس ہوچکی ہے۔

ظفر مرزا نے مزید کہا کہ  ملک بھر میں مختلف قرنطینہ سینٹرز میں اس وقت  آٹھ ہزار چھ سو چھ افراد موجود ہیں۔ جن میں سے چار ہزار سات سو ترانوے کے ٹیسٹ مکمل ہوچکے ہیں اسی فیصد ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آئے ہیں۔

معاون خصوصی ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں سے مجرموں جیسا سلوک کرنا افسوس ناک ہے۔ اس سے کورونا متاثرین ڈر جائیں گے اور سامنے نہیں آئیں گے۔ اور اس طرح بیماری مزید پھیلے گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے امید ظاہر کی کہ 15 اپریل تک 9 لاکھ سے زائد ٹیسٹس کی کپیسٹی ہوگی۔ ہمارے پاس سینتھسائزر بھی آجائے گا۔ اس کے بعد ہم خود یہ ٹیسٹ کرسکیں گے۔