Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شرجیل خان کی فٹنس سے خوش نہیں ہوں، چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق

شائع 31 مارچ 2020 12:48pm

لاہور: پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹر مصباح الحق نے ویڈیو پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم سب کو مل کر انسانیت کیلئے کام کرنا ہے۔

مصباح الحق نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں دعا ہے کہ جلد زندگی نارمل ہو۔ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیسے کرنی ہے آج کل یہ بہت اہم ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کرکٹ میں بہت گیپ ہے اور اس صورتحال میں خود کو فٹ رکھنا ہے، مشکل وقت میں خود کو آنے والے وقت کیلئے تیار رکھیں۔

چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ نے مزید زندگی اب ایسی ہے اور اسی کے مطابق ہم نے پلان بنانے ہیں، کرکٹ کو مس کرنا فطری بات ہے لیکن اس کے علاوہ چارہ نہیں ہے۔ صورتحال قابو میں ہوگی تو کھیل کے حوالے سے فیصلے ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے افسوس نہیں ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کیوں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوم ورک کرنا ہے کہ آگے کیسے کھیلنا ہے اور اس کیلئے میچز کی ویڈیوز دیکھ رہے ہیں۔

مصباح نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ کھلاڑی ٹریننگ کیلئے سامان اکٹھا نہیں کرسکے۔ لاہور قلندرزکا دلبرحسین نے متاثر کیا، اچھے ٹی ٹوئنٹی  بولر بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل خان کے فٹنس سے خوش نہیں ہوں فٹنس آپ کے ہاتھ میں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری یہ سوچ نہیں ہے کہ تینوں فارمیٹ کیلئے ایک ہی وکٹ کیپر رکھنا ہے۔

انہوں نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور پی ایس ایل کے ملتوی شدہ میچز ہونے کی خواہش کا اظہار کردیا۔