Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے عماد وسیم کو پانڈیا سے بہتر آل راؤنڈر قرار دے دیا

شائع 28 مارچ 2020 02:03pm

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر بریڈ ہوگ نے پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھارت کے ہاردیک پانڈیا سے بہتر آل راؤنڈر قرار دے دیا۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر بریڈ ہوگ نے اپنے مداحوں سے سوال و جواب کا سلسلہ کیا۔ اس دوران ایک ٹوئٹر صارف نے آسٹریلوی آل راؤنڈر سے سوال کیا کہ عماد وسیم اور ہاردیک پانڈیا کے درمیان (آپ کا پسندیدہ) ذیادہ بہتر آل راؤنڈر کون ہے۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ہوگ نے لکھا کہ میں عماد وسیم کا انتخاب کروں گا، لیکن ہاردیک پانڈیا بھی جب انجری سے واپس آئیں گے تو کافی اہمیت کا حامل ہوگا اور امید کرتا ہوں وہ پہلے سے بہتر کارکردگی انجام دیں گے۔

عماد وسیم نے اب تک 53 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 952 اور 267 رنز اسکور کئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے دونوں فارمیٹ میں 42، 42 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب ہاریک پانڈیا تینوں فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے 11 ٹیسٹ 54 ون ڈے اور 40 ٹی ٹوئنٹی میں بالترتیب 532، 952 اور 310 رنز اسکور کئے ہیں جبکہ ٹیسٹ میں 17، ونڈے میں 54 اور ٹی ٹوئنٹی میں 38 شکار کئے ہوئے ہیں۔

Guess what! Brad Hogg contemplated suicide

واضح رہے کہ عماد وسیم کو ہاردیک پانڈیا پر ترجیح دینے والے بریڈ ہوگ نے کینگروز کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 ٹیسٹ، 124 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس میں بالترتیب 186، 812 اور 54 رنز اسکور کئے۔ اس کے علاوہ لیفٹ آرم چائنا مین نے ٹیسٹ میں 17، ون ڈے میں 157 اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7 شکار بھی کئے۔