بازار سے خریدے گئے پھل اور سبزیوں کو کورونا وائرس سے پاک کیسے کریں؟
کنبرا: ماہرین نے باہر سے گھر آنے والوں کو فوری طور پر ہاتھ لازمی دھونے کا مشورہ دیا ہے، لیکن اگر آپ باہر سے پھل اور سبزی لے کر آئے ہیں تو اس کا کیا کریں؟
میل آن لائن کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے وبائی امراض کے ایک ماہر پروفیسر ٹموتھی نیوسم نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ بازار سے پھل یا سبزی لے کر آتے ہیں تو اسے بھی گھر لا کر پہلے صابن کے ساتھ اچھی طرح دھوئیں، ورنہ وہ آپ کو اور اپنے کے گھر والوں کو کورونا وائرس میں مبتلا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔
یونیورسٹی آف سڈنی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ٹموتھی کا کہنا تھا کہ تحقیق میں ثابت ہو چکا ہے کورونا وائرس پھلوں اور سبزیوں پر بھی اتنی ہی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے، جتنی دیر دیواروں اور دیگر سطحوں پر، چنانچہ پھل اور سبزیاں گھر لا کر صابن سے اچھی طرحلازمی دھوئیں، تاکہ ان سے وائرس لاحق ہونے کا خطرہ کم سے کم کیا جا سکے۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر آپ اور آپ کے گھر والوں کے کورونا وائرس کی زد میں آنے کے امکانات زیادہ ہوجائیں گے۔
Comments are closed on this story.