سائنس دانوں نے "آبِ حیات" تیار کرلیا
نیویارک: سائنس دان تقریباً "آبِ حیات" جیسا ہی ایک محلول تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ڈیلی اسٹار کے مطابق سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف پروٹینز کا یہ آمیزہ انسانی خلیوں کو عمر کے ساتھ پہنچنے والے نقصان کو دوبارہ ٹھیک کر دیتا ہے اور خلیے پھر سے جوان ہو جاتے ہیں۔
اسٹین فورڈ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے وابستہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر تھامس رینڈو کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی تحقیق میں پروٹینز کا یہ آمیزہ کچھ عمر رسیدہ چوہوں کو دیا اور ان پر اس کے اثرات نے ہمیں حیران کر دیا۔
پروفیسر تھامس کا کہنا ہے کہ میں اور میری ٹیم 2000ء سے اس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، اب ہمیں یہ شاندار کامیابی ملی ہے اور ایک امید پیدا ہوئی ہے کہ ہم کوئی ایسی دوا تیار کر سکتے ہیں جو عمر سے متعلق امراض کا علاج کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے تو ہم محض سوچتے تھے کہ آیا ہم "ایجنگ کلاک" کو واپس موڑ سکتے ہیں؟ اب ہم نے چوہوں میں یہ کر دکھایا ہے اور پرامید ہیں کہ جلد انسانوں میں بھی ہم اس کا تجربہ کریں گے۔
Comments are closed on this story.