Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین میں تیار کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس کے نتائج میں غلطیوں کا انکشاف

شائع 28 مارچ 2020 07:07am

انقرہ: چین سے آنے والی کورونا ٹیسٹنگ کٹس کے نتائج میں غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ترکی نے چین سے آنے والی ٹیسٹنگ کٹس سے مزید ٹیسٹ کرنا بند کر دئیے ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ آئی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے کہا کہ چینی کمپنی کی جانب سے بنائی جانے والی ٹیسٹنگ کٹس کے کچھ نمونے لیے ہیں جو کہ ٹھیک نہیں ہیں، اس لیے کورونا ٹیسٹنگ کٹس کے لیے چین کی ایک اور کمپنی کو آرڈر دیا ہے۔

دوسری جانب اسپین نے بھی کہا کہ چین سے آنے والی نو ہزار ٹیسٹنگ کٹس خراب ہیں جن کے نتائج کی درستگی کی شرح 30 فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس کمپنی نے ترکی کو خراب ٹیسٹنگ کٹس فراہم کیں، اسی کمپنی نے انہیں بھی خراب ٹیسٹنگ کٹس دیں۔