Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

شائع 28 مارچ 2020 04:07am

بیلجیم: بیلجیم کے کرائسز سینٹر کے مطابق ایک بلی میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویٹرنری میڈیسن فیکلٹی نے مطلع کیا ہے کہ ایک بلی جو اپنے کورونا وائرس سے متاثرہ مالک کے ساتھ تھی اس میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

کراسز سینٹر کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس صرف فرد سے فرد کو ہی نہیں لگتا بلکہ کسی بھی جگہ موجود ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کئی گھنٹوں سے لے کر کئی دن تک زندہ رہ سکتا ہے اور یہ وہاں سے جوتوں، کپڑوں، گاڑیوں، جانوروں اور کسی بھی ذریعے سے پہنچ سکتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گھروں میں رہیں، کم از کم آپس میں ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔

دوسری جانب بیلجیم میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 69 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 289 ہوگئی ہے۔

جبکہ کورونا وائجرس کے پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 7284 تک پہنچ گئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران 490 نئے مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل بھی کیا گیا۔