Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد کے اسپتال پولی کلینک میں ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق

شائع 27 مارچ 2020 07:13pm

اسلام آباد کے اسپتال پولی کلینک میں ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اسپتال کے ہاسٹل میں قیام پذیر ڈاکٹر امتیاز کا ٹیسٹ کرانے پرکورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ہاسٹل کے تمام  ڈاکٹرز کو او جی ڈی سی ایل کے قرنطینہ شفٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹرامتیازکا ٹیسٹ کرانے پرکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ڈاکٹرامتیازمیڈیسن کے ڈاکٹر ہیں اورپولی کلینک ہاسٹل میں رہائش پذیرتھے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے پولی کلینک ہاسٹل کو سیل  کرکے تمام ڈاکٹرز کو قرنطینہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرزکو اوجی ڈی سی ایل کے قرنطینہ شفٹ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اوجی ڈی سی ایل کے قرنطینہ میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔