Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 6 کیسز سامنے آگئے

اپ ڈیٹ 27 مارچ 2020 07:35pm

خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز میں کمی نہ آسکی۔صوبے سے  پولیو ٹائپ ٹو کے مزید6کیسز سامنے آگئے۔

 خیبرپختونخوا کی ایمرجنسی آپریشن سنٹر کیمطابق مجموعی طور پر صوبے کے مختلف اضلاع سے پولیو ٹائپ ٹو کے مزید6کیسز سامنے آگئے۔ جن میں پشاورسے2،ضلع خیبر،بنوں،لکی مروت اور نوشہرہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ جس کیساتھ رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو ٹائپ ٹو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 30 ہوگئی۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کو ملتوی کردیا گیا ہے۔