Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا حکومت کا مستحقین کو 5 ہزار روپے دینے کا اعلان

شائع 27 مارچ 2020 05:13pm

خیبرپختونخوا حکومت نے معاشی پیکج کا اعلان کردیا۔ حکومت مسحقین کو پانچ ہزار روپے دے گی۔ احساس پروگرام کے تحت نقد پیسے ملیں گے اور انیس لاکھ خاندان پیکیج سے مستفید ہوں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے معاشی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے مستحقین کو پانچ ہزار روپے کی ادائیگی ہوگی اور اس سلسلے میں چار لاکھ مزدوروں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جارہا ہے۔ احساس پروگرام کے تحت نقد پیسے ملیں گے اور انیس لاکھ خاندان پیکیج سے مستفید ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے بتایا کہ پیکج پر گیارہ ارب چالیس کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ پانچ ارب ٹیکسز اور کاروباریوں کو چھوٹ دیں گے۔ ریلیف کے لیے چھ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کورونا وبا کے خلاف لڑیں گے اور ضرورت پڑی تو ترقیاتی فنڈزسے کٹوتی کریں گے۔