Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب لاہور نے نوازشریف کو طلبی کا نوٹس لندن بھجوا دیا

شائع 27 مارچ 2020 05:05pm

بطور وزیر اعلیٰ جنگ اور جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کو مبینہ طور پر غیر قانونی 54 پلاٹ الاٹ کرنے کے الزام کی تحقیقات کیلئے نیب لاہور نے نوازشریف کو طلبی کا نوٹس لندن بھجوا دیا۔

 میر شکیل الرحمن غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کیس میں نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 31 مارچ کی طلبی کا نوٹس لندن بجھوا دیا۔

-17 اے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس لندن کے پتے پر بھجوائے گئے نیب لاہور کے نوٹس میں نیب نے نواز شریف کو 31 مارچ کی صبح 11 بجے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب لاہور نے اس کیس میں میاں نواز شریف کو 20 مارچ کو بھی طلب کیا تھا لیکن نواز شریف یا ان کا کوئی وکیل نیب لاہور میں پیش نہیں ہوا۔

میاں نواز شریف پر الزام ہے کہ 1986 میں بطور وزیر اعلی انہوں نے میر شکیل کو 54 کنال اراضی غیرقانونی الاٹ کی تھی۔