Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کا پاکستان سے متعلق اہم بیان

شائع 27 مارچ 2020 01:01pm

آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان سے متعلق اہم بیان جاری کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی اصلاحات پر کاربند ہے، موجودہ حالات پاکستانی معیشت کیلئے چیلنجنگ ہیں۔

آئی ایم ایف نے وزیراعظم عمران خان کے انسداد کورونا ریلیف پیکج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ریلیف پیکج سے متاثرہ خاندانوں کو مدد مل سکے گی۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فوری فنڈز کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان یہ فنڈ انسداد کورونا اور ریلیف سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

IMF changes age limit rules, paving way for appointment of ...

ان کا کہنا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف بورڈ اس کی جلد منظوری دیدے گا، امید ہے پاکستان اصلاحات کے ذریعہ معاشی استحکام حاصل کرلے گا۔

کرسٹالینا جارجیوا نے مزید کہا کہ ریلیف اقدامات میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔