برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، انہوں نے چند علامتیں ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بورس جانسن نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کچھ علامتیں ظاہر ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے مزید بتایا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود ساختہ قرنطینہ اختیار کرلیا ہے لیکن وہ فون اور ویڈیو کال کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
Over the last 24 hours I have developed mild symptoms and tested positive for coronavirus.
I am now self-isolating, but I will continue to lead the government’s response via video-conference as we fight this virus.
Together we will beat this. #StayHomeSaveLives pic.twitter.com/9Te6aFP0Ri
— Boris Johnson #StayHomeSaveLives (@BorisJohnson) March 27, 2020
واضح رہے کہ دنیا کے دیگر کئی ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی اس مہلک وائرس نے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔ وہاں اب تک 12 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ 600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Comments are closed on this story.