Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوشش کریں وضو میں رہیں اور اللہ سے شفاء مانگتے رہیں، عائزہ خان

شائع 26 مارچ 2020 03:28pm

ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عائزہ خان نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے اللہ ہمارے پاکستان پر اور اس پوری دنیا پر اپنا رحم کر۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ احتیاط تو بے شک کرنی ہے مگر اپنے لئے اور سب کیلئے دعا بھی کرنی ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ کوشش کریں کہ وضو میں رہیں اور اللہ سے شفاء اور معافی مانگتے رہیں۔

عائزہ نے یہ بھی لکھا کہ بے شک ہمارا یقین ہے اللہ پر ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی، انشااللہ۔

واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس اس وقت دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں پھیل کر تباہی مچاچکی ہے اور دنیا کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں 4 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر اور 21 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔