Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: لاک ڈاﺅن مزید سخت کرنے کا فیصلہ، نئے احکامات جاری

شائع 26 مارچ 2020 09:42am

 کراچی: کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن کو سخت بنانے کے فیصلہ پر عملدرآمد کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کر دئے ہیں۔

احکامات کے مطابق تمام کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں شام آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک بند رہیں گی، جبکہ دودھ کی دکانیں شام آٹھ بجے سے صبح چھ بجے تک بند رہیں گی۔

کمشنر کے ایڈمنسٹریٹیو آرڈر کے مطابق مٹھائی کی دکانیں اور بیکریاں لاک ڈاﺅن کے دنوں میں مکمل طور پر 24 گھنٹے بند رہیں گی۔ اسپتالوں کے اندر یا ان کے نزدیک فارمیسی کی دکانیں یا میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ دیگر مقامات پر میڈیکل اسٹورز رات آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک بند رہیں گے۔

کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں کھانے پینے سمیت تمام دکانیں پابندی کے اوقات میں بند کرائی جائیں۔